ذرائع:
حیدرآباد: طلبہ کی حفاظت کو انتہائی اہمیت کے ساتھ لیتے ہوئے، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جلد ہی ریاست میں تمام اسکولی بسوں، اور خاص طور پر پرائیویٹ اسکولوں کے ذریعہ چلائے جانے والے بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کولازمی بنائے گا ۔ اسکول انتظامیہ کو بس کے اگلے اور پچھلے
سروں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر نصب کرنا ہوگا ۔
سی سی ٹی وی کے علاوہ اسکول بسوں میں جی پی ایس کو بھی لازمی بنائے جانے کا امکان ہے۔ یہ سسٹم والدین اور اسکول کے حکام کو حقیقی وقت میں بس کے مقام کا پتہ لگانے کی اجازت دے گا۔ اس سلسلے میں ایک تجویز ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ایک حکم جاری کیا جائے گا۔