: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،26دسمبر(یو این آئی) غالب نہ صرف برصغیرہند و پاک بلکہ پو ری دنیا میں مقبول ہیں لیکن اردو کے فروغ کے لئے انہوں نے جس طرح لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور لوگوں کو اردو پڑھنے لکھنے پر آمادہ کیا، آج اسی کوشش کی ضرورت ہے جو لوگ اُردو جانتے ہوئے اپنے بچوں کو
اردو نہیں سکھاتے، انہیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو اُردو سکھائیں،تبھی اُردو پروان چڑھ سکتی ہے آنے والی نسلوںتک اردو کوپہنچانے کی غرض سے ہمیں اُردو کو بچانے کے لئے مخلصانہ کوشش کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار سابق آئی پی ایس افسر ایم ڈبلیو انصاری نے غالب کے یوم پیدائش(27دسمبر )کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔