ذرائع:
دہلی: نیتی آیوگ نے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کی سفارش کی ہے اور چھوٹے اور کم اندراج والے اسکولوں کو قریبی اسکولوں میں ضم کرنے اور اساتذہ کی بھرتی کو معقول بنانے کی سفارش کی ہے۔
نیتی آیوگ کی جانب سے حکومت کو دی گئی تعلیم میں تبدیلیوں کے لئے مسلسل کارروائی کی رپورٹ میں تین ریاستوں سے موصول ہونے والی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ کم انرولمنٹ والے اسکولوں کے انضمام سے اسکولوں کی ترقی ہوگی اور پیسے کی بھی بچت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اتنے ہی انرولمنٹ کے لئے اسکولوں کی تعداد چین سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ، بہت سی ریاستوں میں، 50 فیصد اسکولوں میں اندراج 60 سے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں اسکولوں کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے اسکولوں میں ایک یا دو اساتذہ تمام ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔ اساتذہ بھی ہیڈ ماسٹر کی غیر موجودگی میں انتظامی کام انجام دیتے ہیں۔ ایسے میں وہ اپنی پڑھائی کے لئے جوابدہ نہیں رہ پاتا۔
نیتی آیوگ نے رپورٹ میں اساتذہ کی تعداد میں کمی کا ذکر کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں 10 لاکھ سے زائد اساتذہ کی کمی ہے۔ کئی
ریاستوں میں اساتذہ کی 30 سے 50 فیصد جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ریاستوں میں شہری علاقوں میں ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں، لیکن دیہی علاقوں میں اساتذہ کے جائیدادیں خالی ہیں۔ اساتذہ کی جائیدادوں پر تقرریاں کرکے ہی اساتذہ کو دیہی علاقوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔ ایسے میں تعلیمی نظام کو اسکولوں کے انضمام سے ہی بہتر کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتی آیوگ کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے جھارکھنڈ میں 4380 اسکولوں کو ضم کیا گیا۔
اس کے نتیجے میں 400 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی۔ اسی طرح مدھیہ پردیش میں 35ہزاراسکولوں کی انضمام کے لئے نشاندہی کی گئی تھی۔ ان سکولوں میں سے صرف 20 فیصد ہیڈ ماسٹر تھے۔
16ہزارسکولوں کے انضمام کے بعد 55 فیصد اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر تھے۔ اڈیشہ میں، حکومت نے ایک ہی کیمپس میں چلنے والے اسکولوں کو مربوط کیا ہے۔
اس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ نیتی آیوگ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومتوں کو اسکولوں کو مربوط کرکے اسکولوں کی ترقی کرنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے انتظامات بھی کئے جائیں تاکہ طلبہ کو اسکولوں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔