نئی دہلی 22 اپریل (یو این آئی) یونین پبلک سروس کمیشن کے سیول سروس امتحان میں محترمہ شکتی دوبے نے پہلا اور محترمہ ہر شیتا گوئل نے دوسر ا مقام حاصل کیا ہے ، جب کہ مسٹر ڈونگرے آرچیت پراگ تیسرے نمبر پر رہے کمیشن نے منگل کو امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ پانچ امیدواروں میں تین خواتین
اور دو مر د ہیں۔ کمیشن نے امتحان میں مختلف خدمات میں تقرری کے لیے کل 1009 امیدواروں (725 مرد اور 284 خواتین) کی سفارش کی ہے۔
ان میں سے انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس کے لیے 180 ، انڈین فارن سروس کے لیے 55 انڈین پولیس سروس کے لیے 147 ، سینٹرل سروس گروپ اے کے لیے 605 اور گروپ بی کے لیے 142 امید واروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔