مدرسہ پلس پرو گرام کی آفشیل ویب سائیٹ کا افتتاح
ممبئی، 15 اپریل (یو این آئی) شاہین انسٹی ٹیوٹ پانچ ہزار حفاظ کو مفت تعلیم فراہم کرے گا، اس کا اعلان چیئر مین ڈاکٹر عبد القدیر نے کیا، اس موقع شاہین ادارہ جات بیدر میں ”مدرسہ پلس“ کا افتتاح ڈاکٹر عبد القدیر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ www.madarsaplus.org پرو گرام کی آفیشیل ویب سائیٹ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف
انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے گزشتہ 12 سال سے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ایک پرو گرام حفظ القر آن پلس کے نام سے ملک بھر میں معروف رہا جس کے تحت ملک کے مختلف مراکز پر عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کو عصری تعلیم سے جوڑ کر کامیاب تجربے کئے گئے جس کے نتیجہ میں حفاظ طلبا سنگے تعلیمی نتائج ملک بھی میں ایک انقلاب بر پا کیا۔ کئی طلباء ڈاکٹرس انجینئرس کے علاوہ دیگر پیشہ ورانہ کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک و بیرون ملک بر سر خدمات ہیں۔