xنئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) فصیل بند شہر دہلی کی معروف شاعر منیر ہدم کی تاحیات شعری خدمات کے اعتراف میں سر دھر و ہر فاؤنڈیشن اور جشن اردو دوبئی کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا گیا۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق یہاں منعقد ایک تقریب میں روحانی پیشوا صوفی چاند میاں سجادہ نشین صوفی گل شیر میاں سہارنپور سینئر آئی پی ایس اور ادیب و شاعر اشونی کمار چاند اور سینئر صحافی اور ادینک ہندوستان کے منیجنگ ایڈیٹر پر تاپ سوم و نشی نے منیر ہمدم کو لائف
ایچیومنٹ ایوارڈ تفوض کیا۔ ایوارڈ کے تحت تمغہ, توصیفی سند دستار اور مبلغ اکیاون ہزار روپے کا چیک صاحب اعزاز کو پیش کیا گیا۔ پروگرام کے کنویز شاہد انجم نے اس موقع پر بتایا کیا کہ دہلی کے اہم شعرا کے اعزاز یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عنقریب ہی اس کا اعلان ہو گا۔ سر دھر وہر کے صدر غلام محمد خان نے شعر وادب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے سرد ھر وہر ایوارڈ کے تصور اور مقاصد کو واضح کیا واضح رہے کہ منیر ہمدم خوب صورت اور نفیس لب و لہجے کے شاعر ہیں۔ ان کے چار شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں۔