حیدرآباد15دسمبر(یواین آئی)مرکز برائے مطالعات نسواں، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ویمن ایمپورمنٹ سنٹر، احمد نگر، فرسٹ لانسر، حیدرآباد میں لڑکیوں کے لئے تین ماہ کا ”لڑکیوں کے لیے خود حفاظتی تربیتی پروگرام“ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
اس تربیتی پروگرام
کوویمن امپارمنٹ سنٹر اورہپکیڈو ایسوسی ایشن آف تلنگانہ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔
پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں بطور ِمہمان خصوصی محترمہ عائشہ روبینہ، سابق کارپوریٹر اور سماجی جہد کار نے شرکت کی، جبکہ مہمانِ اعزازی جناب سرفراز صدیقی، کارپوریٹر،احمد نگر،فرسٹ لانسر تھے۔