: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) محنت، لگن، خود اعتمادی، سنجیدگی کے ساتھ مطالعہ، منزل پر نظر اور زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو یقینا کامیابی قدم چومتی ہے اس بات کو عبیر اسعد نے یونین پبلک سروس
کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان میں پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کرکے سچ ثابت کردیا ہے عبیر اسعد نے پہلی کوشش میں یہ کامیابی بغیر کسی رہنمائی، بغیر کسی کوچنگ اور کسی آئی اے ایس اکیڈمی میں داخلہ لئے بغیر حاصل کی ہے۔