حیدرآباد، 16 جنوری (ذرائع) چھ دن کی مختصر تعطیلات کے بعد، ریاست بھر کے اسکول جمعرات یعنی 18 جنوری 2024 کو دوبارہ کھلیں گے- اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اسکولوں میں سنکرانتی کی تعطیل کا اعلان 12 سے 17 جنوری تک کیا تھا۔
نصاب
مکمل کرنے کے بعد اسکول 29 جنوری کو یا اس سے پہلے دسویں کلاس کے طلباء کے لیے فارمیٹیو اسیسمنٹ - 4 اور کلاس I تا IX کے لیے 29 فروری تک منعقد کریں گے۔
دریں اثنا، جونیئر کالج جو 13 جنوری سے سنکرانتی کی تعطیلات پر ہیں، چہارشنبہ کو دوبارہ کھلیں گے۔