حیدرآباد 23 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ بھرمیں کل بدھ سے عارضی طور پر تمام اسکول اور کالج کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے قانون ساز اسمبلی میں اس بات کا اعلان کیا۔
ریاست میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
وبائی مرض کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر تلنگانہ میں تعلیمی ادارے بند
ہورہے ہیں- وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ کل یعنی چہارشنبہ سے اسکول اور کالج بند رہیں گے- اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران منگل کو وزیر نے یہ خصوصی اعلان کیا ہے-
وزیر نے کہا کہ طالب علموں کے صحت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا - انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے آن لائن کلاسیس جاری رکھ سکتے ہیں-
سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا لیکن میڈیکل کالج کھلے رہیں گے-