: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
یادگیر:جاریہ سال ایس ایس یل سی(دسویں جماعت) و پی یو سی سال اول اور سال دوم میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو پیپلز ویلفیر اینڈ ایجو کیشن ٹرسٹ حیدر آباد شاخ یادگیر اور جناب منصور احمد افغان رکن سٹی میونسپل کونسل یادگیر کے تعاون سے یا دگیر کے مسلم طلباء وطالبات کے والدین جنکی ذرائع آمدنی سطح غربت سے کم ہو یا پھر جنکے والد یا کوئی دیگر سر پرست نہ ہوں، ایسے طلباء وطالبات کو پیپلز ویلفیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدر آباد شاخ یادگیر اور جناب منصور احمد افغان رکن سٹی میونسپل کونسل یادگیر کی جانب سے اسکالر شپ دی گئی، اس موقع پر بیت المال فنکشن ہال گچی باؤلی یادگیر میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اور ہدیہ نعت شریف پیش کیا گیا، قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ صدرمجلس رابطہ ملت ضلع یادگیر نے ابتدائی کلمات ادا کئے اور خطبہ استقبالیہ دیا،ڈاکٹر سید متین الدین قادری حیدرآباد بانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ،مرزا یوسف بیگ حیدرآباد، لائق حسین بدل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر، سید رزاق ایڈوکیٹ حیدرآباد،قاضی محمد افضل الدین صدیقی صدر کرناٹک جماعت اہل سنت ضلع یادگیر ،محمد منصور احمد افغان رکن سٹی میونسپل کونسل یادگیر، محمد معز انجینئر حیدرآباد نے پروگرام سے خطاب کیا ،محمد سلیم سگری صدر
انتظامی کمیٹی مدرسہ عربیہ قادریہ بخاریہ ضیاء العلوم یادگیر ،منظور الحسن جامی صدر انتظامی کمیٹی مسجد شاہ علی مرزا یادگیر، قاضی محمد آصف الدین صدیقی سابق صدر کرناٹک مسلم متحدہ محاز ضلع یادگیر ،عبدالحمید کلور صدر انتظامی کمیٹی مسجد چوک حسینی علم یادگیر ،محمد اسد آفیسر محکمہ جنگلات، محمد عمران (کاظم) چیرمین شری گنیش ہائیر پرائمری اسکول یادگیر، اور دیگر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، سید ساجد حیات نے پروگرام کی کاروائی چلائی، پیپلز ویلفیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدر آباد شاخ یادگیر (25)اور جناب منصور احمد افغان رکن سٹی میونسپل کونسل یادگیر(25)کے علاوہ شیخ ذکی الدین سویرا سابق چیرمین اسٹڈینگ کمیٹی سٹی میونسپل کونسل یادگیرایک ،اور محمد شوکت علی عہدیدار مجلس رابطہ ملت یادگیر (ایک) سمیت جملہ 52 طلباء و طالبات میں اسکالر شپ تقسیم کی گئی،منظور الحسن جامی صدر انتظامی کمیٹی مسجد شاہ علی مرزا یادگیرنے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ بھی آئندہ سال سے دس طالب علموں کی اسکالر شپ دیں گے ۔۔محمد ذیشان سگری نے اخر میں شکریہ ادا کیا، محمد عنایت الرحمن سابق رکن سٹی میونسپل کونسل یادگیر ،محمد ایوب درزی صدر انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ یادگیر ،خادم اظہر صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ضلع یادگیر کے علاوہ معززین شہر، مختلف تنظیموں کے ذمہ داران ۔طلباء و طالبات ، اولیائے طلباء موجود رہے۔