اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے جلسہ تقسیم انعامات برائے تعلیمی و ثقافتی مقابلہ جات 2024 کا انعقاد
نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمۂ فن و ثقافت و السنہ حکومت دہلی کی جانب سے اْردو اکادمی، دہلی نے ایوانِ غالب میں مختلف تعلیمی وثقافتی مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں
کی حوصلہ افزائی کے لے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اسکولوں کے طلباوطالبات کے درمیان یہ مقابلہ 19؍ اگست تا2؍ ستمبر2024 کے درمیان منعقد کیے گئے تھے ان تمام مقابلوں میں اول، دوم، سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور ٹیموں کو اکادمی کی جانب سے نقد انعامات، مومینٹوز/شیلڈز، اور اسناد پیش کی گئیں۔