: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/21مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے کہا کہ ان کا ملک اخوان المسلمین کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے اپنے تعلیمی نصاب میں بہتری لائے گا اور تعلیمی میدان میں ممنوعہ تنظیم اخوان کے ساتھ کسی بھی طرح کی ہمدردی رکھنے والوں کو نہیں بخشے گا۔ایک معتدل اسلام کی ترویج و اشاعت ان ایجنڈوں میں شامل ہے جس کو نافذ کرنے کا وعدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا ہے اور جس کے تحت وہ سعودی عرب کو ایک قدامت پسند مملکت سے ایک معتدل ملک
بنانا چاہتے ہیں۔
منگل کو جاری ایک بیان میں وزیر تعلیم العیسی نے کہا کہ وزارت تعلیم انتہاپسند نظریات سے نمٹنے کے لئے اسکولوں کے نصاب کو زسرنو ترتیب دے رہی ہے تاکہ اس بات کی یقینی بنایا جاسکے کہ نصاب تعلیم سے ممنوعہ تنظیم اخوان مسلمین کے اثرات کو پوری طرح سے ختم کیا جاسکے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزارت ایسی تمام کتابوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ممنوع قرار دے گی اور ان تمام لوگوں کو جو ممنوعہ تنظیم یا اس کے نظریات سے کسی بھی طرح کی ہمدردری رکھتے ہیں، ان کو ان کے منصب سے ہٹائے گی۔