: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور ، نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم بر لانے آج سنسکرت زبان کی شاندار ابدی اہمیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ہماری قدیم روایت کی زبان ہے بلکہ سائنسی نقطہ نظر اور تصوراتی وضاحت کا ذریعہ بھی ہے انہوں نے
کہا کہ آج جب ہندوستان یوگا، آیور وید اور فلسفہ کے ذریعہ دنیا میں عزت حاصل کر رہا ہے تو نئی نسل کو سنسکرت سے جوڑنے کی ضرورت ہے مسٹر بر لانے آج جے پور میں جگر گرو را مانند آچاریہ راجستھان سنسکرت یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن میں اس خیال کا اظہار کیا۔