حیدرآباد، 10 جنوری(ذرائع) سنکرانتی قریب آنے کے ساتھ ہی، تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ مختصر مدت کی تعطیلات کے لیے تیار ہیں۔ 11 جنوری سے تمام تعلیمی ادارے سنکرانتی تہوار کے لیے بند رہیں گے۔
اسکول
کے طلباء 11 سے 17 جنوری تک سات روزہ تہوار کی تعطیلات سے لطف ہونگے ۔ جہاں تک جونیئر کالجوں کا تعلق ہے، تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان 11 سے 16 جنوری تک کیا۔جونیئر کالج 17 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔