حیدرآباد،7 جنوری(ذرائع) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی جی بی آئی ای) نے 11 سے 16 جنوری تک انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کیا اور 17 جنوری کو کالج دوبارہ کھلیں
گے۔
منگل کو یہاں ایک بیان میں، بورڈ نے تمام پرنسپلوں سے کہا کہ وہ تعطیلات کے شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔بورڈ نے پرائیویٹ غیر امدادی جونیئر کالجوں کی انتظامیہ کو تعطیلات کے دوران کوئی کلاس منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی۔