the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
پٹنہ، 23دسمبر (یواین آئی) ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر حسین الحق، سابق صدر شعبہ اردو، مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا کا پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آج صبح تقریباً آٹھ بجے انتقال ہوگیا ان کی عمرتقریباً 72سال تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں وہ ایک مہلک مرض میں مبتلا تھے۔ چار دن پہلے طبعیت کی زیادہ خرابی صحت کے سبب انہیں پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا نماز جنارہ ان کے آبائی وطن سہسرام میں ادا کی جائے گی اور وہیں بعد نماز جمعہ تدفین عمل میں آئے گی۔
پروفیسر حسین الحق کی پیدائش 2نومبر 1949کو بہار کے شہر سہسرام میں ایک صوفی گھرانے میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام مولانا حافظ محمد انوارالحق شہودی نازش سہسرامی تھا۔ حسین الحق 2014ء میں مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ پروفیسر حسین الحق نے دو سو سے زیادہ کہانیاں اور کتابیں لکھی ہیں۔ اردو ادب میں انہیں اعلی مقام حاصل ہے اور ان کی اعلی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 2020ء میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔انکی تعلیم مولوی، ایم اے، ڈبل، پی ایچ ڈی تک



ہوئی۔
ان کا پہلا افسانہ پسند، ماہنامہ، جمیلہ، دہلی سے 1965ء میں شائع ہوا۔ افسانوی مجموعہ،صورت حال کو بہار اردواکادمی کادوسراسب سے بڑا انعام ملا۔ افسانوں کی تعداد: ہند وپاک کے مختلف رسائل میں تقریبا ایک سوپچاس کہانیاں چھپ چکی ہیں۔افسانوی مجموعے میں،۱۔ پس پردہ شب،1982ء،۲۔صورت حال،1982ء،۳۔بارش میں گھرامکاں اپنا،1985ء وغیرہ شامل ہیں۔ دیگر تصانیف میں اردو افسانوں میں علامت نگاری پی ایچ ڈی کا مقالہ زیر طبع، بولومت چپ رہو ناول، ۵۰تنقیدی، ۲۵تاثراتی اور اتحقیقی مضامین چھپ چپکے ہیں۔ ان کی ابتدائی کہانیوں میں پس پردہ شب، صحرا کا سورج، وقنا عذاب النار، اور، امرلتا، وغیرہ اچھی کہانیاں ہیں۔ان کے ابتدائی افسانوں میں روایت سے بغاوت، عصری تناؤ علامتوں کے تانے بانے اور جدیدیت کارنگ اسی طرح غالب نظر آتا ہے کہ اسے اچھی طرح سمجھنا عام قاری کے بس کی بات نہیں ہے۔حسین الحق کا ناول ’بولو مت چپ رہو‘ شائع ہوا، جس کے بعد ناقدین نے ان پر توجہ دینا شروع کیا۔ ان کا دوسرا ناول ’فرات‘ ہے جو انھیں بلندیوں پر لے گیا۔ سنہ2017ء میں انہوں نے‘اماوس میں خواب’کی تصنیف کی جو منظر عام پر آتے ہی موضوع بحث بن گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.