: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 20 دسمبر (یو این آئی) اردو زبان کے لیے پُروقار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2023 معروف افسانہ و ناول نگار صادقہ نواب سحر کو اُن کے ناول ’راج دیو کی امرائی‘ کے لیے دیا جائے گا قرة العین حیدر کے بعد ڈاکٹر صادقہ نواب سحر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ حاصل کرنے والی دوسری خاتون ادیبہ ہیں آج نئی دہلی میں
ساہتیہ اکادمی ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے سری نواس راﺅ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چیئرمین مادھو کوشک کی صدارت میں آج رویندر بھون میں اکادمی کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں 24 ہندستانی زبانوں کے لیے ساہتیہ اکادمی کے اعلیٰ ادبی ایوارڈز 2023 کو منظوری دی گئی۔