آئی آئی ایم سی میں اولین شہید صحافی مولوی محمد باقر پر سینئر صحافی کاکلیدی خطبہ
نئی دہلی ،24ستمبر(یو این آئی)” اردو صحافت میں جرات اور بے باکی ملک کی تمام زبانوں کی صحافت سے زیادہ ہے اور یہ ان صحافیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے
جنھوں نے آزادی کی جدوجہد کے دوران اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سامراجی طاقتوں سے لوہا لیا “ان خیالات کا اظہار آج یہاں سینئر صحافی اور ادیب معصوم مرادآبادی نے اولین شہید صحافی مولوی محمدباقر کی شہادت کے تناظر میں اپنے کلیدی خطبہ کے دوران کیا۔