: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،5 مئی (یو این آئی) وسطی ضلع بڈگام کے قصبہ چاڑورہ سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ روبینہ تبسم گل فروش، تجارت پیشہ خاتون اور خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہیں چاڑورہ کے دیو باغ گائوں میں پیدا ہونے
والی روبینہ تبسم کی بارہویں جماعت پاس کرنے کے فوراً بعد شادی خانہ آبادی انجام دی گئی لیکن اس کے باوصف انہوں نے عزم مصمم اور عمل پیہم کے فارمولا پر عمل کرکے نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے شوق کو پورا کیا بلکہ تجارت کے زینوں کو بھی کامیابی سے طے کیا۔