the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش کی مشہور پینٹر رقیہ سلطانہ نے پینٹنگ کواپنا کیریئربنانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاانہیں کسی کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ دنیا کوجس طرح سے سمجھتے ہیں، اسی طرح کی پینٹنگ بنائیں۔
انہوں نے کہا، “آج کی نسل بہت ذہین اور باصلاحیت ہے۔ اسے کسی اور کی پینٹنگ کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج کا نوجوان اپنی زندگی کے تجربے سے پینٹنگزبنائے۔ جس طرح وہ چیزوں کو دیکھتا ہے، جس طرح سے وہ دنیا کو سمجھتا ہے، اسی طرح پینٹنگ بنائے۔ ایسا کرنے سے وہ



یقیناً کامیاب ہوں گے۔‘‘
محترمہ رقیہ نے کہا، 'میں اب تک ہزار سے زیادہ پینٹنگزبناچکی ہوں۔ میں اپنے خوف کی وجہ سے پینٹنگ بنانے میں ہی وقت گزارتی تھی۔ میں کام سے واپس آنے کے بعد پینٹنگ کیاکرتی تھی۔ عمر کے ایک مرحلے پر پہنچنے کے بعد، میں نے کچھ خالی پن محسوس کیا، اس لیے میں اپنی شناخت تلاش کرنے کے لیے پینٹنگز بناتی ہوں۔ دوسرامرحلہ ہے کہ میں اپنے ڈرسے نجات حاصل کرنے کے لئے لکھتی ہوں۔ میرے اندر کچھ خوف ہے، میرے اندر ایک عدم تحفظ کا احساس ہے۔ مجھے نہیں معلوم یہ کیاہے۔ میں پینٹ کرتی ہوں، تاکہ اس سے دور رہ سکوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.