: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 5 اکتوبر (پریس نوٹ) کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی کے لیے ادارہ کے فارغین کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اردو یونیورسٹی بھی انجمن طلبائے قدیم کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج انجمن طلبائے قدیم کے وفد سے ملاقات کے دوران پر کیا۔ انجمن کے صدر جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے آج انجمن کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ شیخ الجامعہ پروفیسر عین الحسن سے ملاقات کی ۔ مانو المونی اسوسی ایشن کی جانب سے اس موقع پر وائس چانسلر اردو یونیورسٹی پروفیسر عین الحسن کو اردو
یونیورسٹی میں یونانی کالج شروع کرنے کے لیے نمائندگی بھی کی گئی اور ان کے شیخ الجامعہ بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین المونی اسوسی ایشن پروفیسر سید نجم الحسن کے علاوہ پروفیسر حسیب الدین قادری، صدر نشین آئی کیو اے سی اور جناب محمد مصطفی علی سروری، اسوسی ایٹ پروفیسر و سرپرست انجمن طلبائے قدیم بھی موجود تھے۔ جناب اعجاز علی قریشی، صدر انجمن طلبہ نے اس ملاقات کے دوران انجمن طلبائے قدیم کی کارکردگی سے شیخ الجامعہ کو واقف کروایا اور تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انجمن طلبائے قدیم کے وفد میں جوائنٹ سکریٹری جناب ایوب خان کے علاوہ عقیل احمد ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔