the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
 ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی مفت تعلیم دے گی، تھلیسیمیا سے متاثر تلنگانہ کے طلبہ کو مفت تعلیم دے گی: ایم کے چیرمین محمد لطیف خان کا اعلان
حیدرآباد، 24 مئی (پریس نوٹ) معروف تعلیمی ادارہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے آرام گھر راگھویندر کالونی میں قائم تھلیسیمیا اینڈ سیکل سیل سوسائٹی کے مرکز کا دورہ کیا۔ اور یہاں تھلیسیمیا سے متاثر بچوں اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پرمحمد لطیف خان نے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے ایم ایس کے اسکولس جونیئر اور ڈگری کالجس میں تھلیسیمیا سے متاثر طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
 تھلیسیمیا اینڈ سیکل سیل سوسائٹی میں تھلیسیمیا کے متاثرین کو خون فراہم کرنے کے ساتھ ہی ساتھ انہیں خون چڑہانے یا منتقلی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔سوسائٹی کے تحت3085
تین ہزار پچیاسی متاثر بچے اور نوجوان  رجسٹرڈ ہیںجنہیں ہر ماہ دو بارخون چڑہانا  لازم



ہوتا ہے۔ تھلیسیمیا اینڈ سیکل سیل سوسائٹی کے مرکزسے جڑے ہسپتال میں تھلیسیمیا کے متاثرین  کے لیئے  ہر ماہ  مفت دو با ر خون کی فراہمی اور منتقلی کے انتظامات ہیں۔
محمد لطیف خان نے کہا کہ تھلیسیمیا کے متاثرین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے انہیں مفت تعلیم  کے ذریعہ ایک طرح سے راحت پہنچانے کا ارادہ کیا ہے۔ ایم ایس کے تعلیمی اداروں میں یہ سہولت  تھلیسیمیااینڈ سیکل سیل سوسائٹی کے زیر رجسٹر تمام طلبہ کو  دی جائے گی ۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اس اعلان پر تھلیسیمیا اینڈ سیکل سیل سوسائٹی کے  صدر چندرکانت اگروال ، سکرٹری سمن جین اور جائینٹ سکرٹری علیم بیگ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محمد لطیف خان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ تھلیسیمیا کے علاج  کے لئے  دوا اور دوسرے اخرجات کو دیکھتے ہوئے ایم ایس اکیڈیمی کا یہ اقدام تھلیسیمیا سے متاثر طلبہ اوران کے والدین کے لیے واقعی راحت ثابت ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.