نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو اسکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کو فروغ دینے اور اولمپک کھیلوں کے لیے ضروری فنڈز جاری کرنے کی ہدایات کی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا جسٹس اودے اومیش للت ، جسٹس ایس آر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی ڈویژن
بنچ نے پیشے سے وکیل وشال تیواری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ایسے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
جسٹس للت نے کہا کہ لوگوں میں اس کے لئے جذبہ ہونا چاہیے۔
میری کوم جیسی کھلاڑی نے زندگی کی محرومیوں کے باوجود کامیابی بھی حاصل کی ہے۔