the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں 29 سپٹمبرکو  افتتاحی تقریب 

حیدرآباد ۔24سپٹمبر( پریس نوٹ)اس سال کل ہند مجلس تعمیر ملت،اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی  مل کر جشن میلاد النبیﷺ  تقاریب مختلف انداز میں منانے کی تیاری میں لگے ہیں۔اس ضمن میں کھیل کود اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مقابلوں منعقد ہوں گے ۔
جن کھیل کود کے مقابلے منعقد ہوں گے ان میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، کبڈی، آرم  ریسلنگ اور شوٹنگ شامل ہیں ۔  اسی طرح  ٹیکنالوجی کے مقابلوں کے تحت روبوٹکس اور کوڈنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا موقع ہوگا جس میں ٹکنالوجی کے مقابلے بھی منعقد ہوںگے .ان مقابلوں کے لئے  تواریخ اور سوائے کرکٹ ، فٹ بال اور ٹیکنالوجی مقابلوں کے ، مقامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے - 

کراٹے اور آرام ریسلنگ کے مقابلے 7 اکتوبر کو وکٹری انڈور اسٹیڈیم میں  ، والی بال یکم اکتوبر اور 2 اکتوبر کو پٹیل پلے گراؤنڈ سید علی چبوترا پر، شوٹنگ 4 اکتوبر تا 6 اکتوبر انٹگیرل فاؤنڈیشن اسکول ٹولی چوکی میں ،  اور کبڈی کی مقابلے 3 تا 5 اکتوبر چندر ناراین گٹہ کبڈی گراؤنڈ پر



منعقد ہوں گے ۔

کرکٹ کے مقابلے یکم اکتوبر سے  6 اکتوبر تک ،فٹ بال یکم اکتوبر تا 3 اکتوبر ، جبکہ ٹیکنالوجی کے مقابلوں میں روبوٹکس 5 اکتوبر اور 6 اکتوبر کو اور کوڈنگ کے مقابلے 2 اکتوبر تا 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے ۔  فٹ بال، کرکٹ ، کوڈنگ اور روبوٹکس کے مقابلوں کے لئے مقامات کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا ۔

 اسپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب 29 سپتمبر کو دوپہر ڈھائی بجے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی ۔
کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری  جناب عمر احمد شفیق نے کہا کہ  اس  امید کا اظہار کیا کہ  اسپورٹس ، روبوٹکس  اور کوڈنگ کے مقابلوں میں سات  ہزار نوجوان شرکت کریں گے۔ تمام مقابلے یکم ربیع الاول تا دس ربیع الاول  منعقد کئے جائیں گے ۔  ان  مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و نوجوان  فون نمبر9182234318 واٹس اپ کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں گوگل فورمز کا لنک روانہ کیا جائے گا جس پر ان کا رجسٹریشن کیا جائے گا ۔ 
خواہشمند گوگل فورمز کی لنک
 https://forms.gle/PqS7B8VVLQ5LmNQd7
پر بھی  راست اپنا رجٹریشن کر سکتے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.