the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،15/ جنوری(یواین آئی) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں لیور اینڈ بائلری سائنسز انسٹی ٹیوٹ کےدسویں یوم تاسیس اور تقسیم اسناد کی ساتویں تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر ادارے سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں ہمیں ایک سال تقریباً 2 لاکھ جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔ جبکہ ہر سال کچھ ہزار ہی لیور ٹرانسپلانٹ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا سرکاری اسپتالوں میں لیور ٹرانسپلانٹ کے پروگرام قائم کئے جانے کی ضرورت ہے لیور اینڈ بائلری سائنسز انسٹی ٹیوٹ اس سلسلے میں ضروری مہارت فراہم کرسکتا ہے۔ لیکن شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس جگر کے عطیہ کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے اور اس بارے میں بیداری پھیلائی جائے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ زندگیوں کو بچانے کے لئے اعضاء کی ضرورت اور دستیابی کے درمیان ایک بڑا فرق ہے۔ جگر کے عطیہ کے بارے میں بیداری کی کمی کے نتیجے میں عطیہ دینے والوں کی کمی ہے۔انہوں نے ادارے سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسا



روڈ میپ تیار کریں جس میں جگر کے عطیہ کی حوصلہ افزائی کے طور طریقے تجویز کئے گئے ہوں۔تاکہ ایسے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جاسکے جو جگر کے ٹرانسپلانٹ کی زیادہ تعداد کی ضرورت کو پوری کرسکے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ جگر کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ہماری غیر صحت مند طرز زندگی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چار میں سے ایک ہندوستانی فیٹی جگر میں مبتلا ہے اور ہوسکتا ہے ان میں سے دس فیصد کو بہت زیادہ موٹاپے کی وجہ سے جگر کی بیماریاں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حالت ذیا بیطس اور دل کی بیماری کے بڑھنے کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ذیا بیطس کی وجہ سے دیگر بیماریوں کے مقابلے جگر کی بیماری کے زیادہ واقعات ہوتے ہیں یہ لیور اینڈ بائلری سائنسز انسٹی ٹیوٹ (آئی ایل بی ایس) جیسے اداروں پر ہے کہ وہ تحقیق کے کام کو آگے بڑھائیں جس سے ہماری طرز زندگی اور جگر کی بیماریوں کے درمیان تعلق کی وضاحت ہوسکے۔ اس تحقیق سے ہمیں طرز زندگی میں تبدیلی پر مبنی احتیاطی دیکھ بھال کے نظام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.