نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم ہندی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ایک زبان کو ٹھیک طرح سے سمجھنے کے لیے دیگر ہندوستانی زبانوں کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’ایک زبان کی سمجھ بڑھانے کے لیے دیگر زبانوں کا علم بھی بڑھانا ہوگا۔ یوم ہندی اسی کے ساتھ انہوں نے ایک پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں
یوم ہندی کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی مختلف زبانوں کے حروف ہیں۔ ہندوستانی زبان کے حروف لکھے اس پوسٹر کے ذریعے وہ پیغام دے رہے ہیں کہ ملک کی کسی بھی ایک زبان کو سمجھنے کے لیے دیگر ریاستی زبانوں کا علم بھی ہونا ضروری ہے۔
غور طلب ہے کہ آج پورے ملک میں یوم ہندی منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 14 ستمبر کو یوم ہندی کے طور پرمنایا جاتا ہے کیونکہ 1949 میں 14 ستمبر کو ہی ہندی کو ’راج بھاشا‘کا درجہ ملا تھا۔