چنڈی گڑھ ، 15 اپریل (یواین آئی) پنجاب میں کووڈ بحران کی وجہ سے طلبا کے تحفظ کے پیش نظر پانچویں ، آٹھویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان دیئے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اسی طرح پہلے سے موخر ہونے والی پنجاب اسکول ایجوکیشن بورڈ کے بارہویں جماعت کے امتحان کے بارے میں فیصلہ صورتحال کے پیش نظر بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے یہ فیصلے آج محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں اور طبی ماہرین کے ساتھ منعقدہ ایک ورچول میٹنگ میں کیا۔
کیپٹن سنگھ نے کہا کہ 30 اپریل تک ریاستی حکومت نے
تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں تاکہ 11 سے 20 سال کی عمر کے نوجوانوں میں پازیٹیو شرح کو کم کیا جاسکے۔ یہ راحت امتحان دینے والے طلبا کے لئے ضروری تھا۔
انہوں نے محکمہ تعلیم کو حکم دیا کہ کلاس پانچ کے طلباء پانچ مضامین میں سے چار مضامین کے امتحانات پہلے ہی دے چکے ہیں اور پنجاب اسکول ایجوکیشن بورڈ چاروں مضامین میں حاصل کرنے والے نمبرات کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کرسکتا ہے۔ اسی طرح ہشتم اور دسویں جماعت کے طلباء کا بھی ان کے پری بورڈ امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کرسکتا ہے۔