حیدرآباد، 3 اگست (یو این آئی): پبلک ایڈمنسٹریشن کی تدریس کے ماہر،پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے گذشتہ جمعہ(دوپہر) 31 جولائی کو پروفیسر فاطمہ بیگم سے وائس چانسلر ،انچارج
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔
وہ اُردو یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ہیں۔
انہیں درس و تدریس و تحقیق کا 38 سال کا تجربہ ہے۔