حیدرآباد، یکم فروری (یو این آئی) ہند- ایرانی ادب کے ماہر اور ممتاز فارسی اسکالر پروفیسر اشتیاق احمدنے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔
پروفیسر
اشتیاق احمد کا تعلق سنٹر فار پرشین اینڈ سنٹرل ایشین اسٹڈیز، جواہرلال نہرو یونیورسٹی سے ہے۔
وہ ہند-ایرانی ادب، عصری فارسی ادبیات، اڈوانس ٹرانسلیشن اینڈ انٹرپرٹیشن، ثقافتی مطالعات (فارسی دنیا) کے ماہر ہیں۔