the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے معروف اسکن اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد ریحان صدرشعبہ ڈرمیٹولاجی، راما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز، غازی آباد کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ایگزیکٹو کونسل ممبر نامزد کیاہے یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے پروفیسر ڈاکٹرمحمد ریحان معروف اسکن اسپیشلسٹ ہیں اور اس وقت راما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز، غازی آباد کے اسکن ڈیپارٹمنڈ کے صدر ہیں۔ پروفیسر ریحان اس سے قبل صفدر جنگ اسپتال، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) ، اور جامعہ ہمدرد، کے میڈیکل کالج میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر ریحان طب وصحت کے میدان میں



نمایاں خدمات کے لیے دہلی، بہار اور اترپردیش کےایک بڑے حلقے میں مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ رائل کالندی ہاسپٹل کے ڈائرکٹربھی ہیں اور طبی ضرورت مندوں کی مدد کے لئے گاہے بگاہے مفت میڈیکل کیمپ بھی منعقد کرتے رہتے ہیں۔
ڈاکٹر ریحان کا تعلق کھگڑیا ضلع، بہار سے ہے۔ ان کے والد پروفیسر شکیل احمد ماہر تعلیمات اور بہار یونیورسٹی، مظفرپور کے وائس چانسلر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے کورٹ ممبر رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ریحان کا تعلق علمی گھرانے سے ہے۔ آپ سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ چنانچہ ڈاکٹرمحمد ریحان کی نمایاں خدمات کے پیش نظر صدرجمہوریہ ہند نے ان کو اس مرکزی ادارے کا ای سی ممبر نام کیاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.