: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،15جنوری (یواین آئی) گزشتہ دنوں پروفیسر بدرالدین الحافظ اور ڈاکٹر عتیق ملک کی وفات سے ہندوستان میں عربی زبان وادب کی دنیا کو دوبڑے صدمات سے دورچار ہونا پڑا۔
عربی زبان وادب کے میدان میں ان دونوں اساتذہ کی خدمات نمایاں اور وقیع ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں منعقد تعزیتی نشست میں شعبہ کے صدر پروفیسر سید حسنین اختر نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان دونوں اہم عربی شخصیات کا تعلق شعبۂ عربی دہلی یونیورسٹی سے تھا، اسی یونیورسٹی سے ان حضرات نے تعلیم
حاصل کی اور ڈاکٹر عتیق ملک نے شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی پھر ذاکر حسین دہلی کالج سے وابستہ ہو کر تدریسی خدمات انجام دیں، ان کا شمار وقت کے بہترین اور طلبا کے بہتر مستقبل کی فکر کرنے والے چنندہ اساتذہ میں ہوتا ہے ، وہ نہایت نجیب الطبع اور وقت کے پابند تھے ، اسی طرح پروفیسر بدرالدین الحافظ کا شمار ہندوستان کے ان چند اساتذہ میں ہوتا ہے جو البیلے اسلوب، شگفتگی، ظرافت اور خوش مزاجی کے لیے ہمارے درمیان جانے جائیں گے ،اردو زبان میں عربی ادبیات کا خوش اسلوبی کے ساتھ تعارف کرانا ان کا ایک اہم کارنامہ ہے