the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد،2 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی ہدایت کے مطابق کارگزار وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے سبکدوش وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز سے 28 فروری 2020ءکی دوپہر میں جائزہ حاصل کرلیا۔ انہیں مانو ایکٹ (1997) کے قواعد 2(7) کے تحت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پروفیسر ایوب خان کا اردو یونیورسٹی میں بحیثیت پرو وائس چانسلر 27 مارچ 2019ءکو تقرر عمل میں آیا تھا۔ اس سے قبل وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں شعبہ ¿ ریاضی سے وابستہ تھے۔ اس سے قبل انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں بھی طویل عرصے تک تدریسی



خدمات انجام دیں۔ پروفیسر ایوب خان نے دہلی یونیورسٹی سے ریاضی میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کے تحت 15 اسکالرس نے تاحال ڈاکٹریٹ مکمل کی ہے۔ ان کے 126 تحقیقی مقالے قومی اوربین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں اور کئی اہم قومی و بین الاقوامی سمینار و کانفرنس میں انہوں نے کلیدی خطبے دیئے اور سیشنس کی صدارت کی۔ کتاب ”کیلکولس اینڈ جیومٹری فار فزیکل اینڈ اپلائیڈ فزیکل سائنسس “ کے وہ شریک مصنف بھی ہیں۔ وہ کئی نامور پیشہ ورانہ سوسائٹیوں کے رکن ہیں۔ ماضی میں وہ ذاکر حسین کالج، دہلی یونیورسٹی میں چیف پراکٹر کے عہدہ پر بھی فائز رہے ہیں۔ .
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.