نئی دہلی، 7فروری (یو این آئی) سابق پرو وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ ممتاز نباتاتی سائنس داں پروفیسر تسنیم فاطمہ کی سادہ زندگی اور مذہبی و تہذیبی اقدار کی پاسداری کے ساتھ اعلیٰ سائنسی تحقیقات ہندوستانی مسلم خواتین کے لیے مثالی نمونہ ہیں۔
یہ بات معروف دانشور پروفیسر اخترالواسع نے پروفیسر تسنیم فاطمہ کے اعزاز میں فورم
فور انٹلکچوئل ڈسکورس کے زیرِ اہتمام منعقد ہ تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر شعبہ بایو سائنسز جامعہ ملیہ اسلامیہ مشہور ماہرِنباتیات پروفیسر قاضی محمد رضوان الحق نے پروفیسر تسنیم فاطمہ کے اعلیٰ سائنسی انکشافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ماحولیاتی بحران اور آکسیجن کے فقدان جیسے سنگین مسئلے سے دوچار ہے۔