the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اُردو یونیورسٹی کے بڈگام کیمپس کی تعمیر میں تعاون کا تیقن
حیدرآباد، 24 ستمبر ( یو این آئی ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کل لفٹننٹ گورنر جموں و کشمیر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی۔ انہوں نے مانو میں اُردو کے فروغ کے لیے چلائے جارہے مختلف تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں سے متعلق لفٹننٹ گورنر کو معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے فاصلاتی تعلیم کے مسائل پر بھی گفتگو کی۔ گورنر نے بڈگام(سری نگر) میں مانو کے کیمپس کی تعمیر و ترقی کا میں ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔انہوں نے طلبہ کی رائے (فیڈ بیک) کو ملحوظ رکھنے اور تعلیم کے معیار کو مزید بہتر



بنانے کا مشورہ بھی دیا۔
لفٹننٹ گورنر سے ملاقات سے قبل پروفیسر سید عین الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مانو کیمپس، بڈگام کی تعمیر و ترقی میں مقامی حکومت و عوام کا تعاون اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام کا بہت جلد آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ ہائر ایجوکیشن فنڈنگ ایجنسی (ہیفا) سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس کی تعمیر بعد داخلوں میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ پروفیسر عین الحسن نے مزید کہا کہ مانو، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے اجازت حاصل کر کے ایک فارن لینگویج کا شعبہ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں فارسی، عربی، چینی، جرمن وغیرہ کی تعلیم ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.