the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 23 جولائی (پریس نوٹ) ممتاز فارسی اسکالر پروفیسر سید عین الحسن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے نئے وائس چانسلر مقر کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کو وزارت تعلیم سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق ، صدر جمہوریہ ہند نے اردو یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے پروفیسر سید عین الحسن کو پانچ سال کی مدت کے لئے یونیورسٹی کا پانچواں وائس چانسلر مقرر کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔
 پروفیسر عین الحسن، فارسی و مطالعاتِ وسطی ایشیائی علوم کے پروفیسر کی حیثیت سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ ڈین، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز، جے این یو کے طور پر خدمات انجام دے



چکے ہیں۔
وہ آل انڈیا پرشین اسکالرس اسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ ان کا تدریسی تجربہ زائد از 34 سال ہے اور انہوں نے 87 اسکالرس کی رہنمائی کی ہے۔
وہ فل برائٹ فیلوشپ کے تحت رٹجر اسٹیٹ یونیورسٹی ، نیو جرسی ، امریکہ میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے 13 کتابیں تحریر کی ہیں۔ وہ ہند -ایران ، ہند- عرب تعلقات اور تقابلی ادب و ثقافت کے شعبے کے ماہر ہیں۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے پروفیسر عین الحسن کو وائس چانسلر کی حیثیت سے تقرر پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں مانو تعلیمی عمدگی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.