نئی دہلی، 5 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز ’ پریکشا پر چرچا‘ پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پوری دنیا کے اسٹوڈنٹس ، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے وزیر اعظم نے پیر کو ٹوئٹ کرکے اس بارے میں اطلاع دی انہوں نے مزید کہا’’ایک نیا فارمیٹ ، مختلف موضوعات پر بہت سارے دلچسپ سوالات اور ہمارے بہادر امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس ، والدین اور اساتذہ کے ساتھ یادگار چرچا7
اپریل کو شام 7 بجے ’پریکشا پر چرچا‘ دیکھیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے امتحانات سے پہلے امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہیں اور اس موقع پر مختلف تجربات بھی شیئر کئے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم 2018 سے اس کے پروگرام کے ذریعہ طلبا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اس بار کورونا وبا کی وجہ سے ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔