بنگلورو ، 30 اگست (یو این آئی) وزیراعلی بسوراج بومائی کی صدارت میں ماہرین کی میٹنگ میں کرناٹک میں کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے تقریبا 18 ماہ تک بند رہنے کے بعد پیر کو پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ
کیا جائے گا۔
ریاستی حکومت نے اس سے قبل 23 اگست کو ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی کالج دوبارہ کھولے گئے تھے۔
اتوار کو ریاست میں کورونا وائرس کے 1262 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔