مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی ، سوامی لکشمی شنکر آچاریہ اورمعروف جرنلسٹ عبدالودودساجد جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمیں سے خطاب کریں گے
حیدرآباد ۔ 6؍اکٹوبر (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے اس سال کل ہند مجلس تعمیر ملت کے یوم رحمتہ للعٰلمینؐ تقاریب کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں یکم اکٹوبر سے جاری کھیل کود اور ٹکنالوجی کے مقابلے جاری ہیں ۔ حسب روایت 12؍ ربیع الاول کو جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور 13؍ ربیع الاول کو جلسہ یوم صحابہؓ کےانعقاد کے لئے تیاریوں کو
قطعیت دی جا چکی ہے ۔ اس سلسلہ میں دوروزہ جشن سے متعلق واقف کروانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن کے کارپوریٹ آفس میںپریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔جس سے تعمیر ملت اور ایم ایس کے ذمہ داروں نے خطاب کیا۔
صدر تعمیر ملت نے اس موقع پرکہا کہ
تعمیر ملت گزشتہ 73 سالوں سے ہم جشن منارہے ہیں اس معنوں میں کہ آج کی عصری دنیا میں ترقی ہورہی ہےلیکن انسانیت انقا ءہوتی جارہی ہے اور اسی کو زندہ رکھنے کے لیے خلیل اللّٰہ حسینی نے خیر کے کام کئے ان تقاریب کا مقصد یوم رحمتہ للعالمین حضورؐ کے کردار و سیرت کی مثال کو نوجوانوں کے سامنے پیش کرسکیں ۔ اس سال ایم ایس کے چیئر مین محمد لطیف خان سے اس میں حصہ لینے کی خواہش کی گئی تو انہوں نے اسے قبول کیا اس طرح اس سال یہ پرو گرام بڑے پیمانے پر منعقد ہو رہا ہے ۔ جس میں اسپورٹس کے پروگرام بھی شامل ہیں ۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چئیرمین محمد لطیف خان کو 73 ویں یوم یوم رحمتہ للعٰلمینؐ تقاریب کی استقبالیہ کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے ۔
محمد لطیف خان نے کہا کہ اس یوم رحمتہ للعٰلمین ؐ کے موقع پر جو اجتماعات ہوں گے ہمارے لئے کافی اہم ہیں ۔ ہم اسے موثر بنانے کے لئے خاص طور پر اسے اپنی اگلی نسلوں کے لئے معنی خیز بنانے کے لئے ہماری ٹیم تعمیر ملت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ اس وقت ہمارے نوجوانوں کی بڑی تعداد ارتداد اور دہریت کی طرف مائل ہے ۔ اگر ہم اس سے غافل رہیں تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے اور اس سلسلہ میں ہمارے والدین پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ اگلی نسل کو دین کے ساتھ جوڑ نا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم محبت اور صحابہ ؓ کی عظمت کے ان اندر پیدا کی جائے ۔ محمد لطیف خان نے والدین سے ادبا ً گذارش کی کہ ٓٓ ان جلسوں
کو کامیاب بنائیں اپ بھی آئیں اور اپنے بچوں کو بھی لائن جس طرح عید کی نماز کے لیے اپنے بچوں کو لے کر جاتے ہیں اس کے اندر بچوں کے دلوں کے اندر عید کی اہمیت کی پیدا ہوتی ایسے ہی ہم اس کام کو کیا کرتے تھے ہمارے بزرگ اپنے بچوں کو کے کر تعمیر ملت کے جلسوں میں حاضر ہوتے تھے ۔ ہمارا صرف اس موقع پر ہمارا ایک جگہ جمع ہونا ہی کافی معنی رکھتا ہے ۔ ہم نے جو اسپیکرس کو مدعو کیا ہے ان میں۔ مولانا حضرت صلاح الدین سیفی ہیں انشاء اللہ انکی بات اثر کرے گی اور دلوں میں اترے گی ۔ غیر مسلم دانشور سوامی لکشمی شنکراچاریہ بھی تشریف لا رہے ہیں جنہوں نے قرآن پر تحقیق کی ہے ۔ جلسہ اس بار حسب روایت 12/ ربیع الاول کو لیکن 9 بجے کے بجائے 10 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوگا ۔ اسکے علاوہ ہمیں آج صحابہ کی عظمت کو بھی بیان کرنے کئی ضرورت ہے اس سلسلہ میں 13/ ربیع الاوّل کو یوم صحابہ کا انعقاد ہوگا ۔ دونوں جلسے نمائش میدان پر منعقد ہوں گے ۔
ـسے ادبا گذارش کی ک کہ وہ جلسوں کو کامیاب بنائیں ـــــــانہوں نے کہا کہ آپ بھی آئیں اور اپنے بچوں کو بھی لائیں جس طرح عید کی نماز کے لیے اپنے بچوں کو لے کر جاتے ہیں اس کے اندر بچوں کے دلوں کے اندر عید کی اہمیت کی پیدا ہوتی ایسے ہی ہم اس کام کو کیا کرتے تھے ہمارے بزرگ اپنے بچوں کو کے کر تعمیر ملت کے جلسوں میں حاضر ہوتے تھے ۔ ہمارا صرف اس پرجڑنہ ہی کافی معنی رکھتا ہے ۔ ہم نے جو اسپیکرس کو مدعو کیا ہے۔ مولاناصلاح الدین سیفی کو مدعو کیا ہے انشاء اللہ انکی بات اثر کرے گی اور دلوں میں اترے گی ۔ ملک کے غیر مسلم دانشور سوامی لکشمی شنکراچاریہ بھی تشریف لا رہے ہیں جنہوں نے قرآن پر تحقیق کی ہے ۔ اورمعروف جرنلسٹ عبدالودودساجد صاحب ،انقلاب نئی دہلی کو بھی جلسہ سے خطاب کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
جلسہ اس بار حسب روایت 12/ ربیع الاول کو لیکن 9 بجے کے بجائے 10 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوگا ۔ اسکے علاوہ ہمیں آج صحابہ کی عظمت کو بھی بیان کرنے کئی ضرورت ہے اس سلسلہ میں 13/ ربیع الاوّل کو یوم صحابہ کا انعقاد ہوگا ۔ دونوں جلسے نمائش میدان پر منعقد ہوں گے ـ۔۔
پریس کانفرنس میں ایم ایس ایجوکیشن کے منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری عمر احمد شفیق اور 73 ویں یوم یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کی استقبالیہ کمیٹی کے سکرٹری سیف الرحیم قریشی نے بھی شرکت کی ۔