نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے کہا کہ مہارت سازی کے ذریعہ ملک کی ترقیاتی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشانک نے مہارتوں کی تربیت کے شعبے میں ہند اور آسٹریلیا کے مابین باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے منعقدہ ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہارت سازی سے ملک کی ترقی کی رفتار تیز ہوسکتی ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شخص کورونا وائرس کی عالمی وباء کا سامنا کر رہا ہے لیکن ہم تعاون، شراکت، مشاورت اور مواصلات کے منتر کو
اختیار کرتے ہوئے اس چیلنج سے نکل سکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کو" ہماری مشترکہ اقدار اور توقعات سے پیدا ہونے والی فطری شراکت داری " قرار دیاہے۔ جس طرح دنیا عالمی گاؤں کی شکل میں بدل رہی ہے، اس ماحول میں یہ ضروری ہے کہ ہم دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مہارت سازی کے شعبے میں باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ شراکت کو بھی باہمی روابط کو مضبوط بنانکے استعمال میں لائیں ۔دونوں ملکوں کے درمیان اس شعبے میں بے پناہ امکانات ہیں"۔