the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گجرات/20جولائی(ایجنسی) جہاں ایک طرف احمد آباد ميونسپل کارپوریشن اردو اسکولوں کو گزشتہ کچھ سالوں سے ایک ایک کرکے بند کر رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف گجرات یونیورسٹی نے اردو زبان کے فروغ کے لئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کا کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گجرات یونیورسٹی کے اس فیصلے سے گجرات میں رہنے والے مسلم برادری کے لوگوں کے ساتھ ہی ساتھ اردو زبان سے محبت کرنے والے لوگوں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اردو زبان سے ایم اے کرنے کے بعد اگر کسی طالب علم کو آگے کی تعلیم حاصل کرنی ہوتی تھی ، تو اسے گجرات سے باہر جانا ہوتا تھا ۔ ایسے میں لڑکیوں کو کئی مسائل کا سامنا



کرنا پڑتا تھا ، کیونکہ لڑکیوں کو گھر والے دیگر ریاست میں پڑھنے کے لئے جانے نہیں دیتے تھے، جس کی وجہ سے لڑکیوں کو بیچ میں ہی تعلیم چھوڑنی پڑتی تھی ۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ گجرات یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے جب اردو سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے ۔


جب سے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ، بڑی تعداد میں طلبہ فارم حاصل کرنے کے لئے یونیور سٹی میں آ رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں گجرات یونیورسٹی کے اردو شعبہ کے پروفیسر مسیح الزماں انصاری خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کافی محنت کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ، اس کامیابی سے یقینا اردو زبان سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا مستقبل سنورے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.