the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 7 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو میڈیکل کے پوسٹ گریجویٹ کورس میں معاشی طورپر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس)کو دس فیصد اور دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی کو) 27 فیصد ریزرویشن کے ساتھ قومی اہلیتی داخلہ ٹسٹ2021 (نیٹ پی جی) کی کاؤنسلنگ کی اجازت دے دی جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور اے ایس بوپنا کی بینچ نے اپنے حکم میں او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن برقرار رکھا، لیکن کہاکہ ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لیے مقررہ آٹھ لاکھ روپے سالانہ آمدنی معیار زیر التوا عرضیوں کے آخری نتیجے کے دائر میں ہوگا۔
عدالت



عظمیٰ کی بینچ نے اپنے آخری حکم میں واضح کیا کہ اس نے اس سال کے لیے اقتصادی طورپر کمزور طبقوں کے لیے آمدنی معیارکو جاری رکھنے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل کردہ تین رکنی اجے بھوشن پانڈے کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی ہیں۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو عرضی دہندگان اور ریزرویشن کی حامی مرکزی حکومت کا موقف تفصیل سے سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کے آج کے فیصلے کے ساتھ ہی نیٹ پی جی۔2021 نتائج کی بنیاد پر داخلہ کے لیے جلد کاؤنسلنگ کا عمل آگے بڑھانے میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.