: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن - قومی اہلیتی امتحان (یو جی سی-نیٹ) 2024 کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے حکم کے خلاف دائر پی آئی ایل کو پیر کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ری شیڈول 21 اگست کو امتحان منعقد
کرنے فیصلے میں اس سطح پر مداخلت کرنے سے پوری طرح انارکی پھیل جائے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے پروین ڈباس اور دیگر کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات مقررہ تاریخ کے مطابق ہونے چاہئیں۔