: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12اگست (یو این آئی) انداز بیاں، ایونٹ دبئی اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول (پی ایل ایف) میں جہاں متعدد شخصیات کو ایوارڈ سے نوازاجارہا ہے وہیں اردو کے سچے خادم اوربزم صدف انٹرنیشنل دوحہ قطر کے بانی چیرمین شہاب الدین احمد کو بھی ملک و بیرون ملک اردو کو فروغ دینے اور اردو کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ایوارڈ دیا جارہاہے۔
روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے تعاون سے پٹنہ میں 13 اگست کو پٹنہ لٹریری فیسٹول میں ہونے والے عظیم الشان مشاعرہ اور
کوئی سملین میں ممتاز اور مقتدر شخصیات کے ہاتھوں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ مسٹر شہاب الدین بالواسطہ اردو سے منسلک نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ملک و بیرون ملک اردو کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی تنظیم بزم صدف انٹر نیشنل کے بینر تلے ملک در جنوں قومی و بین الا قوامی پرو گرام ہو چکے ہیں۔ اس تنظیم در جنوں ممالک کے ادباء، شاعر ، شاعرات اور اردو سے محبت کرنے والے افراد منسلک ہیں۔ اس کی کوششوں سے بیرون ملک اردو کا فروغ ہوا ہے اور اس کا دائرہ بڑھا ہے۔