: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 3مارچ (پریس نوٹ):شعبہ ترسیل عامہ و صحافت، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے ’اولیا ئے طلبا و فارغین کا اولین اجلاس“ 5 مارچ منگل کو صبح 9.30 بجے صبح لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین و صدر شعبہ کی اطلاع کے بموجب شعبہ کی جانب
سے سہ روزہ سوشیل میڈیا ورکشاپ کے موقع پر یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ افتتاحی سیشن میں ملک کے ممتاز صحافی جناب ستیش جیکب، پنکچ پچوری، محترمہ سادھیکا تیواری اور جناب سید وقار الدین شرکت کریں گے۔اولیائے طلبا اور شعبہ کے اساتذہ کے درمیان دوپہر 12 بجے سمینار ہال میں میٹنگ ہوگی۔شعبہ کے تمام موجودہ طلبا اور فارغین کے والدین اور سرپرستوں سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔