حیدرآباد11مئی(یواین آئی) دسویں جماعت کے پیپر لیک معاملہ میں اے پی کے سابق وزیر و نارائنا تعلیمی ادروں کے بانی نارائنا کی ضمانت منظورہوگئی ہے۔
ان کو گذشتہ
روزحیدرآباد سے اے پی کی چتور پولیس نے گرفتار کیاتھاتاکہ پیپر لیک معاملہ میں پوچھ گچھ کی جاسکے۔
ان کو گذشتہ شب چوتھے ایڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی قیامگاہ پرپیش کیاگیا۔