: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
و دیگر امتحانات کے التواء 1 حیدرآباد 18 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ سوالات کے لیک ہونے اور گروپ منسوخی کے پیش نظر تمام اسٹڈی سنٹرس میں نوجوانوں کو پبلک سرویس امتحانات کے ڈیجیٹل تعلیمی مواد کے ساتھ مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ وزیر
موصوف نے کہا کہ نوجوانوں کے مفاد میں جنہوں نے قبل ازیں امتحانات میں شرکت کی تھی، ان سے دوبارہ فیس وصول نہیں کی جائے گی اور اسٹڈی سنٹر 24 گھنٹے کام کریں گے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پرچوں کے لیک ہونے سے کمیشن کی ناکامی نہیں ہوئی ہے بلکہ دو افراد کی حرص اور غلطی کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا