حیدرآباد۔ 25مارچ (یو این آئی)تلنگانہ میں کورونا کی روک تھام کیلئے امتحانات کو ملتوی کرنے،کالجس اور ہاسٹلس کو بند کرنے پر شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ
یونیورسٹی کے طلبہ نے برہمی ظاہر کی ہے۔
ان طلبہ کی بڑی تعداد نے حکومت کے فیصلہ پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کیمپس میں کل شب دھرنادیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔