حیدرآباد/29جنوری(ایجنسی) عثمانیہ یونیورسٹی نے طلبا کے بہتر مستقبل اور انہیں عالمی سطح پر باصلاحیت و ہنرمند بنانے کے لیے غیر ملکی پروفیسرز کا تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
بتادیں کہ اس کے لیے 400 فیکلٹی ممبران کی ضرورت ہے۔
واضح
رہے کہ یونیورسٹی میں کل 1251 عہدے ہیں۔ رواں برس متعدد اساتذہ کے سبکدوش ہونے کی وجہ سے 60 فیصد عہدے خالی ہوجائیں گے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ "غیر ملکی پروفیسرز کے تقررات، مختلف پوسٹس پر راست تقررات کے بعد ہی ہوں گے"۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی رہنمایانہ ہدایات کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی کو غیر ملکی پروفیسرز کے تقررات کا اختیار حاصل ہے۔