the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

حیدرآباد ۔  29 سپٹمبر( پریس نوٹ)  73 واں یوم رحمتہ للعالمین ﷺ کے ضمن میں  منعقد کئے جانے والے کھیل کود کے مقابلوں کے لئے  ریڈ ہلز پلے گرآونڈ  میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئ  اس تقریب میں  مختلف اسکولس کے  طلباء نے شرکت کی ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے 
کل ہند تعمیر ملت کے زیر اہتمام اس سال سات اسپورٹس کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ ان مقابلوں کا انعقاد یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک شہر حیدرآباد کے مختلف میدانوں میں کیا جا رہا ہے ۔ جس میں توقع ہے کہ سات ہزار طلبہ و نوجوان حصہ لیں گے ۔ 

ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں 
 بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 
معروف سرجن و دانشور ڈاکٹر مشتاق احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے اسپورٹس کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلباء و نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کے ذریعے انسان میں نہ صرف مقابلے کی اسپرٹ بلکہ جیت کے ساتھ ساتھ ہار کو قبول کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اتنی محنت کریں کہ ہر اہم بین الاقوامی مقابلہ کامن ویلتھ ، ایشین اور اولمپک میں ہم حصہ لے سکیں اگر یوسین بولٹ دنیا کا سب سے تیز ترین دوڑ لگانے والا کھلاڑی بن سکتا ہے تو ہم میں سےکیوں نہیں ۔  انہوں نے مشورہ دیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے تربیتی اکیڈمیاں قائم  کریں اور اس میں بلا لحاظ مذہب و ملت سب کو موقع دیں ۔ جناب محمد ضیاء الدین نیر صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان پڑھنے لکھنے کے ساتھ ہی ساتھ کھیل کود



اور صحت کا  بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے ایس موقع پر تعمیر ملت کے بانی سید خلیل اللّٰہ حسینی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ ایک کھیل کود کا با ضابطہ اہتمام کرتے تھے اور اپنی ٹیم کے ساتھ یونیورسٹی کے کھیل کے مقابلوں میں حصہ لیا کرتے تھے ۔ ایک عرصہ تک تعمیر ملت کی جانب سے یوم رحمتہ للعالمین تقاریب میں کھیل کود کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے تھے ۔ لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اس کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا ۔

اس سال یعنی 73 ویں یوم رحمتہ للعالمین تقاریب کی استقبالیہ کمیٹی کے لئے  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیر مین محمد لطیف خان کو صدر بنایا گیا ہے ۔ محمد ضیاء الدین نیر نے کہا کہ محمد لطیف کے مشورہ پر  اس سال نہ صرف کھیل کود بلکہ ٹیکنالوجی کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں ۔
اس موقع پر ایم ایس کے چیئر مین محمد لطیف خان نے طلبہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ  وہ ہارنے پر مایوس نہ ہوں ۔
یوم رحمتہ اللعالمین اسپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں تعمیر ملت کے جنرل سیکرٹری عمر احمد نے بھی شرکت کی اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے افتتاحی تقریب میں شریک طلباء اور ان کے انچارج اساتذہ کا استقبال کیا ۔ جبکہ 73 ویں یوم رحمتہ اللعالمین کی استقبالیہ کمیٹی کے سکرٹری محمد سیف الرحیم قریشی نے کھیل کود کے مقابلوں کے آغاز کا باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ۔ یہ مقابلے یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔ ان مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیمز کو 12 ربیع الاول کو منعقدہ جلسہ یوم رحمتہ اللعالمین میں انعامات سے نوازا جائے گا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.